تازہ تر ین

سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی رقم, لٹیروں کو کٹہرے میں لانے کا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل بڑا ایونٹ تھا جسے پوری قوم نے مل کر کامیاب بنایا-فائنل میچ کے انعقاد میں وزیر اعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پوری حمایت حاصل تھی-فائنل میچ کے کامیاب انعقاد پر پوری قوم خوش اور دشمن حیران رہ گیااور مایوس ہوا- دہشت گردی کی حالیہ لہر تیزی سے پورے ملک میں پھیلی اور اس ماحول میں فائنل میچ کا لاہور میں انعقاد بڑا مشکل فیصلہ تھا-فائنل میچ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنا کر قوم نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک با ہمت وبہادر قوم ہے- دہشت گرد اپنی مذموم کارروائیوں سے اس قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے-فائنل میچ کے کامیاب انعقاد میں میڈیا نے بھی کلیدی کردار ادا کیا اور ناقدین کو تدبرکے ساتھ جواب دیا- فائنل میچ کے موقع پر پنجاب کی حکومت نے شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم کے اندر اور باہر بہترین سہولتیں فراہم کیں او رمیں اس ایونٹ کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں- پاکستان کو آگے لیجانے کے لئے ہمیں اسی جذبے ، ہمت اور حوصلے سے کام کرنا ہے – دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کو پوری قوم کی تائید حاصل ہے -پاک افواج ، پولیس ، سیکورٹی اداروں اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں-آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد سے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگے گی- افسوسناک امر یہ ہے کہ ہمارے ہمسا یہ ملک افغانستان سے دہشتگردیہاں آکر کارروائیاں کرتے ہیں -لاہور میںدھماکہ کرنے والے خود کش بمبار کا تعلق افغانستان سے ہی تھا- ہم افغانستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور میری افغان حکومت سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کرے-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں صدر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی سرمد علی کی قیادت میں اے پی این ایس کے وفدسے ملاقات کے دوران کیا-وزیراعلی نے کہاکہ ہال میں پورے پاکستان سے اے پی این ایس کے نمائندے موجود ہےں-سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان، آزادکشمیر ، گلگت بلتستان سے اے پی این ایس کے نمائندہ اجلاس سے گفتگو میرے لئے باعث اعزاز ہے -وزیراعلی نے کہاکہ آپریشن ردالفساد بلا امتیاز رنگ و نسل کیا جا رہا ہے – انہوں نے کہاکہ دہشت گردکا کوئی مذہب اور کوئی جغرافیائی شناخت نہیں ہو تی- معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا صرف اور صرف دہشت گرد کہلاتا ہے-میں پہلے پاکستانی ہوں اور پھر پنجاب کا خادم ہوں – یہی ہماری سوچ اور ویژن ہے ، کسی کو کنفیوژن نہیں ہونا چاہیے-سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور پنجاب کے عوام ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں اوردہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے – ہماری خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں -بلوچستان ، سندھ ، کے پی کے، پنجاب ، گلگت بلتستان، آزادکشمیر سے مل کر پاکستان بنتا ہے او رہم سب پاکستانی ہیں-اس میں کسی قسم کا فرق ڈالنا پاکستان کے ساتھ زیادتی اورملکی مفادات کے خلاف ہے-انہوں نے کہاکہ کراچی میں سندھی، پنجابی ، پختون، بلوچی او رپاکستان بھرسے تعلق رکھنے والے افراد بستے ہیں،اسی طرح پنجاب میں بھی تمام اکائیوں کے لوگ رہتے ہیں-پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں مل کر اسے ترقی دینا ہے-انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں میں بھی شریک تھاتو اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے اجلاس میں پنجابی طالبان کی بات کی تو میں نے کہا کہ پنجاب میں اگر دہشت گردوں کے سلیپر سیل موجود ہیں تو اس سے کسی کو انکار نہیں، اس طرح دوسرے صوبو ں میں بھی سلیپر سیل ہیں-کیا سندھ میں دہشت گردی کرنے والوںکو سندھی طالبان، بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والوں کو بلوچی طالبان کہا جائے گا؟معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے کا تعلق کسی نسل، رنگ ،زبان یا مذہب سے نہیں وہ صرف دہشت گرد ہے -وزیراعلی نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں پر ہونے والے دن رات کام سے توانائی بحران ختم ہونے کو ہے -توانائی بحران کا خاتمہ بڑا چیلنج تھا جس کے لئے بہت پاپڑ بیلنے پڑے، اب وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں کی جانے والی سنجیدہ کاوشیں رنگ لا رہی ہےں- 2018ءمیں ملک سے ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا- چین نے پاکستان میں 54 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے دوستی کا حق نبھایا ہے – توانائی منصوبوں کی شفافیت اور برق رفتاری سے تکمیل کے نئے ریکارڈ قائم ہونے جا رہے ہیں – توانائی منصوبوں سے ہر پاکستانی کی خوشحالی اور ترقی کا براہ راست تعلق ہے – انہوںنے کہاکہ سی پیک گیم چینجر ہے جس سے پورا خطہ مستفید ہو گا – سی پیک کے منصوبے پر دوست خوش اور دشمن خوفزدہ ہے – سی پیک پر تیز رفتاری سے عملدرآمد پر مخالفین حیران اور پریشان ہیں – سی پیک کی اہمیت کو گھٹانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا – سی پیک خالصتا آزمودہ دوست ملک چین کی سرمایہ کاری ہے جس میں36 ارب ڈالر توانائی منصوبوں پر لگ رہے ہیں-دھرنے اور لاک ڈا¶ن کرنے والے سیاستدانوں کے پیدا کردہ خدشات کے باوجود چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی اور اس قول کو سچ ثابت کر دکھایا کہ پاک چین دوستی کو ہمالیہ سے بلند ، شہد سے میٹھی ، سمندر سے گہری اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے-توانائی کے منصوبوں کی شفافیت او رتیز رفتاری سے تکمیل کے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں-یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں منصوبے اتنے شفاف ہیں کہ ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیںملتی-انہوںنے کہاکہ چین ہماراایسا مخلص دوست ہے جس نے کبھی Do More کا مطالبہ نہیں کیا وہ صرف یہ چاہتا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام ترقی کریں اور خوشحال ہوں- وزیراعلی نے کہاکہ پانامہ کا معاملہ عدالت میں ہے ، عدالت عظمی جو بھی فیصلہ کرے گی قبول ہو گا- وزیر اعظم محمد نوازشریف کا پانامہ کے معاملہ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ٹرسٹی ہیں – دوسری جانب وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا او ر ان کے 60ملین ڈالر سوئس بنکوں میں پڑے ہیں -جب عدالت عظمی نے اس وقت کے وزیراعظم کو سوئس حکام کو اس رقم کے بارے میں خط لکھنے کا حکم دیا تو وزیراعظم نے عدالت کاحکم ماننے کی بجائے پارٹی سے وفاداری نبھائی جس سے انہیں اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے-انہوںنے کہاکہ نندی پورکے معاملے میں عدالت فیصلہ دے چکی ہے – نندی پور میں کرپشن کے ذمہ دار ٹی وی چینلوں پر بیٹھ کر کرپشن کے خاتمے کے بارے میں لیکچر دے رہے ہیں -وزیراعلی نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور ہمیں مل کر اس کی رونقیں او رروشنیوںکوبحال کرنا ہے- انہوںنے کہاکہ سندھ کی ترقی وخوشحالی کے لئے وفاق نے فنڈ دئےے ہیں-کراچی میں گرین لائن کا منصوبہ وفاقی حکومت بنا رہی ہے ہمیں خوشی ہے کیونکہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان آگے بڑھے گا دوسری جانب پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے میٹروبس سروس کا منصوبہ لگایا اور اپنے وسائل سے ہی میٹرو ٹرین کے منصوبے پر کام کررہی ہے-کراچی میں پانی کے منصوبے کے لئے بھی وفاقی حکومت 50فیصد فنڈ دے رہی ہے -اے پی این ایس کے وفد کے اراکین نے پنجاب کی ترقی اور پنجاب حکومت کی شفافیت کی پالیسی کو سراہا-اے پی این ایس کے صدر سرمد علی نے کہاکہ آج ہم آپ کے پاس اپنا کوئی مسئلہ لے کر نہیں آئے کیونکہ آپ نے اس حوالے سے کوئی گنجائش ہی نہیں چھوڑی ، ہمارے تمام مسائل آپ نے حل کئے ہیں اور ان پر بہترین انداز میں عملدرآمد کیا گیاہے-ڈی جی پی آر راجہ جہانگیر انور کی قیادت میں پنجاب کا محکمہ تعلقات عامہ زبردست انداز میں کام کررہاہے اور یہ پورے ملک کے لئے ایک رول ماڈ ل ہے -آپ نے او رآپ کی پوری ٹیم نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کاکامیاب انعقاد کیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain