تازہ تر ین

نیب کی بڑی کاروائی, اہم شخصیت سے کروڑوں کا کیش اور سونا برآمد

حیدرآباد(بیورورپورٹ)نیب کی کارروائی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفیسر مشتاق احمد شیخ کو گرفتار کر کے اربوں روپے مالیت کی اشیابرآمد کر لیں۔ نیب ترجمان کے مطابق گذشتہ دنوں کرپشن کے الزام میں گرفتار ارب پتی پولیس کانسٹیبل اور اس کے بیٹے کی نشاندہی پر مشتاق احمد شیخ کے گھر کی تلاشی لےاور لوٹی ہوئی اربوں روپے کی دولت قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے حیدرآباد، ہالہ، کراچی میں بنگلے، زرعی اراضی، فارم ہاﺅ س کی دستاویزات برآمدہوئیں۔ جبکہ ملزم کے گھر سے 37 ہزارسعودی ریال، 3 کلو سونا ، قیمتی گھڑیاںبھی برآمد ہوئیں۔دوران تلاشی ملزم کے گھر سے 9 قیمتی گاڑیاں، ایک کروڑ 70 لاکھ نقدی، پرائز بانڈ نیب نے قبضے میں کر لئے۔تفصیلات کے مطابق نیب کے ڈائریکٹر پولیس آئی بی اور کرپشن کے خلاف کام کرنے والے خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر حیدرآباد اکاﺅ نٹ آفیس کے سابقہ ٹریزری آفیسر مشتاق احمد شیخ کی ہالامیں طارق روڈ کی رہائش گاہ پر پہنچ کرآپریشن کیا۔آپریشن سے قبل نیب نے ملزم کے گھر کی جانب جانے والے تمام راستوں کو پولیس کی مدد سے بند کردیا تھا۔ نیب نے لیڈیز پولیس کی ساتھ گھر میں گھس کر2گھنٹے گھر کی تلاشی لی ۔ جس کے دوران ملزم کے گھر سے گاڑی ،سونا، قیمتی زیورات اور کروڑوں روپے نقدی کے ساتھ مشتاق احمد شیخ کو گرفتارکر لیا۔نیب حکام کے مطابق مشتاق احمد شیخ کے خلاف 2013میں کرپشن کی درخواست داخل کی گئی تھی جس کے خلاف انکوائری جاری تھی مشتاق احمد ایک سال قبل حیدرآباد اکاﺅ نٹ سے ریٹائرڈ منٹ لی تھی جس نے اپنے عہدے کا فائدہ اٹھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain