تازہ تر ین

اسلامک جہاد کے رہنما خدر عدنان کا اسرائیلی جیل میں 3 ماہ کی بھوک ہڑتال کے بعد انتقال

یروشلم : (ویب ڈیسک) اسلامک جہاد گروپ سے تعلق رکھنے والے ممتاز فلسطینی رہنما خدر عدنان تقریباً تین ماہ کی بھوک ہڑتال کے بعد اسرائیلی جیل میں انتقال کر گئے، 45 سالہ عدنان نے 5 فروری کو گرفتار ہونے کے فوراً بعد ہڑتال شروع کر دی تھی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جیل سروس نے بتایا کہ عدنان نے طبی ٹیسٹ اور علاج کروانے سے انکار کر دیا تھا اور وہ منگل کی صبح اپنے سیل میں بے ہوش پائے گئے۔
رپورٹس کے مطابق عدنان دو دہائیوں سے زائد عرصہ میں متعدد بار جیل گئے اور انہوں نے اپنی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے بھوک ہڑتالیں کی تھیں۔
گرفتاریاں اور بھوک ہڑتالیں
فلسطینی میڈیا کے مطابق خدر عدنان کو جب 2004 میں گرفتار کیا گیا تو انہوں نے 25 دن تک بھوک ہڑتال کی ، 2012 میں گرفتاری کے دوران وہ 67 دن تک بھوک ہڑتال پر رہے ، 2014 میں انہوں نے قید کے دوران 54 دن تک بھوک ہڑتال کی ، 2021 میں 25 دن اور 2023 میں اپنی حالیہ گرفتاری کے دوران وہ 86 دن سے بھوک ہڑتال پر تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain