اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں عام انتخابات ایک ہی روز کروانے کے کیس میں سپریم کورٹ نے 27 اپریل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ کا تین صحفات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں سے آگاہ کیا، فاروق نائیک نے چیٸرمین سینیٹ کے کردار سے عدالت کو آگاہ کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی، سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 14 مٸی کو انتخابات کروانے کاحکم برقرار ہے۔
