تازہ تر ین

لاہور اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور : (ویب ڈیسک) لاہور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا ۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقوں ماڈل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن ، ٹاؤن شپ کے علاوہ گڑھی شاہو، گلشن راوی، اسلام پورہ اور ائیر پورٹ کےعلاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔
پنجاب کے دیگر شہروں حافظ آباد ، مریدکے اور خوشاب کے گردونواح میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختو نخوا ، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ۔
دوسری جانب کوئٹہ سمیت صو بہ کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27،قلات میں25سینٹی گریڈ، جیونی 32، گوادر 35، نوکنڈٰ ی 36،تربت اورسبی میں 41سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain