تازہ تر ین

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، گرفتاریاں اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، ایسی گرفتاریاں سیاسی انتقام اور امتیازی عمل ہے۔
ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عمران خان کی رہائی اور گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain