تازہ تر ین

ودیا بالن کا غیر اخلاقی حرکات کا اعتراف ….بھارتی فلم انڈسٹری میں شور شرابا

ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کی ڈرٹی گرل ودیا بالن نے بھنگ پینے کااعتراف کیا ہے۔ ودیا بالن اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی صاف گوئی کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور کئی مرتبہ پاکستانی ڈراموں کی برملا تعریف کر چکی ہیں جبکہ اداکارہ متعدد بار اپنی ذاتی زندگی کے رازوں سے بھی پردہ اٹھا چکی ہیں‘ جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا رہا۔ ودیا بالن نے ممبئی میں ہولی کے موقع پر تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوانی کے قصوں پر لب کشائی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 16 سال کی عمر میں ہولی کے تہوار پر غلطی سے بھنگ پی لی تھی جس کے بعد مجھے ہوش ہی نہیں رہا اور میں دن بھر ہنستی رہی۔ واضح رہے کہ اداکارہ ودیابالن اپنی نئی آنے والی فلم ”بیگم جان“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو کہ 14اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain