لاہور:(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کو سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کہنے والے بد دیانت ہیں۔ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک گینگ ہے جیسے بدامنی اور تباہی کے لیے تیار کیا گیا تھا، سیاسی جماعت کی آڑ میں 9 مئی کے دل دہلا دینے والے واقعات رونما ہوئے۔