تازہ تر ین

مساجد کی دیواروں پر جئے شری رام …. عباتگاہوں کی بے حرمتی

حیدر آباد (خصوصی رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش کے انتخابات میں مرکز میں حکمران جماعت بی جے پی کی کامیابی کے بعد 24 گھنٹے کے اندر مسلمانوں اور عیسائیوں کے مذہبی مقامات کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلے واقعہ میں سلیم نگر کالونی ملک پیٹ میں واقع ایک چرچ میں نامعلوم افراد نے مورتیاں اور بھگوان کی تصاویر چسپاں کر دیں۔ اس سلسلہ میں چادرگھاٹ پولیس کو چرچ کے ذمہ داران نے شکایت درج کرائی اور بتایا کہ چرچ میں مورتیاں اور پوسٹرز پائے جانے کے بعد مقامی عیسائی آبادی میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔ چرچ کے ذمہ داران نے الزام عائد کیا کہ بروقت اطلاع کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں حمایت ساگر گنڈی کے قریب ہولی کے موقع پر مسجد کی دیواروں پر جئے شری رام کے نعرے تحریر کردیئے گئے۔ اس شرانگیزی کے بعد حمایت ساگر کی قریبی آبادی میں بے چینی پیدا ہوگئی اور اطلاع کے باوجود مقامی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
بھارت‘ بے حرمتی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain