تازہ تر ین

پاکستان نیو کلیئر سپلائرز گروپ کا رکن ، سرتاج عزیز کا دبنگ بیان ، دشمن کی نیندیں حرام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے کی مکمل قابلیت رکھتا ہے، پاکستان بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار دوسری ریاستوں یا غیرریاستی عناصر کو منتقل نہیں کرے گا، ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پر بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر غیرریاستی عناصر کو ان ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوششیں کرتا رہےں گے۔ منگل کو اسلام آباد میں” اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1540 پر عملدرآمد “کے موضوع پروزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دو روزہ علاقائی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پر پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر ایک شراکت دار کے طور پر غیرریاستی عناصر کو ان ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی کوششیں کرتا رہے گا۔ جیسا کہ پاکستان کا عزم ہے اور اس حوالے سے پاکستان نے وسیع قانونی ریگولیٹری اور تنظیمی اقدامات اٹھائے ہیں جو 4 قومی رپورٹس میں بیان کئے گئے ہیں اور اس سیمینار کا انعقاد بھی ہمارے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی عدم پھیلا¶ کے مقاصد کو آگے بڑھانے اور ترقی پذیر ممالک کی سٹریٹجک اور ایٹمی مواد و ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصد کے لئے استعمال کرنے تک رسائی کے درمیان توازن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے تجربات کا خطے اور دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تبادلہ کرنا چاہتا ہے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جن کے پاس جدید صلاحیتیں موجود ہیں انہیں ایکسپورٹ کنٹرول گورننس آرکیٹکچر میں شمولیت اور اپنا حصہ ڈالنے کے برابر مواقع ملنے چاہئیں۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے کی مکمل قابلیت رکھتا ہے اور اس حوالے سے رکنیت کی درخواست دینے والے این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے والے ممالک کے لئے شفاف اور غیرامتیازی سلوک کیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ یہ دو روزہ علاقائی سیمینار وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ امور کے دفتر کے ساتھ مل کر منعقد کیا ہے۔ سیمینار میں جنوبی ایشیا، وسط ایشیا، چین اور روس کے نمائندے 1540 کمیٹی گروپ کے ماہرین اور عالمی ایٹمی ایجنسی، او پی سی ڈبلیو اور انٹرپول کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ سیمینار کا مقصد سلامتی کونسل کی قرارداد 1540 پر عملدرآمد کے حوالے سے علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے اور اپنے اپنے تجربات کا دوسرے ملکوں سے تبادلہ کرنا ہے۔ 2004ءمیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قرارداد 1540 منظور کی تھی جو عالمی سطح پر ایٹمی عدم پھیلا¶ کے حوالے سے اہم قرارداد ہے جسکے تحت غیرریاستی عناصر کیلئے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا حصول ناممکن بنانا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain