شیخ رشید احمد کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا مسئلہ سیاسی نہیں معاشی اور اقتصادی ہے اسے کون ٹھیک کرے گا اور کیسے ٹھیک کرے گا یہ سوالیہ نشان ہے عوام کا نام ہی ریاست ہے عوام خوشحال ہوں گے تو ملک پُر سکون ہوگا پکڑ دھکڑ سے کبھی مسئلے حل نہیں ہوتے پہلے الیکشن کے بعد انگلیاں اٹھتی تھیں اب الیکشن سے پہلے ہی الیکشن کی شفافیت پر انگلیاں اُٹھ رہی ہیں سب کو مل بیٹھ کر معاشی اور اقتصادی مسئلہ حل کرنا ہوگا تلخیاں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہیں اور عوام پہلے ہی بیزار بیٹھے ہیں اُن کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا تاکہ ملک اور کاروبار آگے بڑھ سکے
