تازہ تر ین

سپاٹ فکسنگ کر نیوالوں کو جیل‘الطاف کو کٹہرے میں لائینگے

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین رسالت کرنے والے دشمنان انسانیت ہیں، توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سزا دلوانے کےلئے آخری حد تک جائیں گے ،آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس ترین شخصیات کی توہین کی سا زش قبول نہیں ، توہین رسالت اظہار آزادی رائے نہیں ، گھٹیا ترین اسلام مخالف سازش ہے،فیس بک اور سوشل میڈیا پر بیشتر توہین آمیز مواد بلاک کردیا گیا ہے ، ذمہ داران کی تلاش کے لئے کوشش جاری ہیں ، توہین آمیز مواد عالمی مسئلہ بن گیا ہے ، قانونی مشاورت کی جائے گی ،الطاف حسین گزشتہ 20سال کے ودران سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے ، الطاف حسین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش جاری ہے ،جو گروپ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے اسے ملک میں سیاست کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ،3,4روز میں تعاون نہ ہوا تو سخت ترین اقدامات کریں گے ، کوئی مجھ پر یا حکومت پر تنقید کرے تو اس کی پرواہ نہیں ،چیونٹی بھی سر اٹھاتی ہے تو وزارت داخلہ کی ذمہ داری بنا دی جاتی ہے ، نیوز لیک کی انکوائری رپورٹ کی وزارت داخلہ کے پاس نہیں پہنچی، ایف آئی اے کو پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہیں ، پی سی بی تحقیقات کر رہا ہے ، ایف آئی اے بھی معاملے کی انکوائری جاری رکھے گی ، اسپاٹ فکسنگ کا بار بار ہونا ہماری کمزوری ہے ، چند لوگ پی آئی اے کو نچوڑ کر کھا گئے ہیں ، پی آئی اے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔جمعرات کو اسلام آباد میں سہولتی مرکز کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سہولت سینیٹرز میں آنے والے عوام مطمئن جاتے ہیں تو تسکین ملے گی ، امید کرتا ہوں کچھ عرصے میں سہولت سینیٹرز میں مزید اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین سالت کرنے والے دشمنان انسانیت ہیں ، توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سزا دلوانے کےلئے آخری حد تک جائیں گے ، میری ذمہ دارہے کہ بے گناہ کے ذمے یہ گناہ نہ لگے ، یقینی بنائیں گے کہ کوئی بے گناہ اس کی زد میں نہ آئے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ فیس بک اور سوشل میڈیا پر بیشتر توہین آمیز مواد بلاک کردیا گیا ہے ، ذمہ داران کی تلاشی کے لئے کوشش جاری ہیں ، توہین آمیز مواد عالمی مسئلہ بن گیا ہے ، قانونی مشاورت کی جائے گی ، ایف آئی اے کو یہ ہدایت کر دی ہے کہ لیگل قونصل کا انتظام کیا جائے ، امریکی سفارتخانے کے ذریعے امریکی حکومت سے بھی تعاون طلب کیا ہے ، توہین آمیز مواد انسداد کےلئے پوری قوم متحد اور یکجا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان سفارتخانے کا افسر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لے گا۔فیس بک پر غیر ممالک سے انتہائی غلط تصاویر کی تشہیر کی گئی ۔ توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سزا دلوانے کےلئے آخری حد تک جائیں گے ، آزادی اظہار رائے کے نام پر مقدس ترین شخصیات کی توہین کی سا زش قبول نہیں ، توہین آمیز مواد کی روک تھام کےلئے امت مسلمہ کے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت اظہار آزادی رائے نہیں ، گھٹیا ترین اسلام مخالف سازش ہے ، امریکہ سے کسی نے اقبال ظفر جھگڑا صاحب کو چیف جسٹس بن کر پیش کیا ، امریکہ سے رابطہ کیا مگر انہوں نے معذرت کی ۔چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی مسلمان تو دور کوئی بھی انسان وہ مواد نہیں دیکھ سکتا ، جو میری آنکھوں نے دیکھا وہ تضحیک سے بڑھ کر ہے ، امید ہے کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے لیکن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ویب سائٹس تعاون نہ کریں ، 3,4روز میں تعاون نہ ہوا تو سخت ترین اقدامات کریں گے ، کوئی مجھ پر یا حکومت پر تنقید کرے تو اس کی پرواہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہولوکاسٹ کا انکام جرم ہے ، ویزا تک نہیں دیا جائے ، چیونٹی بھی سر اٹھاتی ہے تو وزارت داخلہ کی ذمہ داری بنا دی جاتی ہے ، نیوز لیک کی انکوائری رپورٹ کی وزارت داخلہ کے پاس نہیں پہنچی ، متعلقہ کمیٹی سے پوچھیں کہ رپورٹ کیوں نہیں دی ، مجھے بتایا گیا ہے کہ تھوڑا بہت اختلاف رائے ہے ، اختلافات کے باعث متفقہ رپورٹس نہیں بن سکی ، قوم سے اپیل ہے کہ جوش کے ساتھ ہوش کا دامن مت چھوڑیں ۔چوہدری نثار نے کہا کہ کسی کو غلط ویزہ جاری نہیں کیا گیا ، سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے پر ایئرپورٹ سے واپس بھیجا گیا۔ ویزہ سسٹم میں بہتری لائے ہیں ، جانچ پڑتال کا عمل باریک بینی سے سے کیا جاتا ہے ، غیر ملکیوں کے لئے آن لائن ویزہ کا نظام لا رہے ہیں ۔ اگلے ہفتے برطانوی وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ کریں گی ، الطاف ایشو پر بات کریں گے ، الطاف حسین گزشتہ 20سال کے ودران سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے ، الطاف حسین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو گروپ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے اسے ملک میں سیاست کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ، ملک کی وحدت ، قانون اور اداروں کو نشانہ بنانے والوں کو سایست کی اجازت نہیں دی جا سکتی،انٹرپول سے رابطہ کیا ہے ، الطاف معاملہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے کو پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کی ہدایت کردی ہیں ، پی سی بی تحقیقات کر رہا ہے ، ایف آئی اے بھی معاملے کی انکوائری جاری رکھے گی ۔ اسپاٹ فکسنگ کا بار بار ہونا ہماری کمزوری ہے ۔انہوں نے کہا کہ چند لوگ پی آئی اے کو نچوڑ کر کھا گئے ہیں ، پی آئی اے میں انکوائری تیزی سے آگے بڑھی ہے ، پی آئی اے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain