لاہور (نیوز ڈیسک) الیکشن قریب آتے ہی سیاسی پارٹیوں نے اپنے آپ کو زندہ رکھنے اور عوام میں اپنے کارناموں کی ہلچل کے لئے ہمیشہ کی طرح کیمرہ کی آنکھ کا سہارا لیا جبکہ دوسری طرف مفاہمت کے بادشاہ جو کہ خو د اپنے بیانات میں یہ کہتے رہے ہیں کہ دنیا ایک کیمرے میں اکھٹی ہو گئی ہے اب خود کو بھی میڈیا کے ایک پروگرام کے حوالے کر دیا ہے ،جی ہاں رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے نجی ٹی وی چینل کو بطور تجزیہ کارجوائن کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زردار نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر ”پاکستان کھپے“ کے نام سے پروگرام کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر بطور تجزیہ کار سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پہلے ٹی وی پروگرام میں موجودہ حالات پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں ہاراور جیت سیاسی عمل کا حصہ ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اہم ہے۔الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ووٹنگ کے عمل سے ملک انتخابی دھاندلی پر قابو میں مددملے گی۔