لاہور(شوبز ڈیسک)لالی ووڈ سٹار ثناءنے کہا ہے کہ راتوںرات شہرت کسی ایک کے حصے میں آتی ہے ،محنت ‘لگن اور سچا جذبہ کسی بھی انسان کو اس کی منزل مقصود تک لے جاتاہے ،بچے میری ترجیح ہیں اور ان کے تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے شوبز کے شیڈول کو مرتب کرتی ہوں۔ ” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز میںنئے آنے والے اچھا کام کررہے ہیں اور میں انہیں سینئر ہونے کے ناطے تاکیدکروں گی کہ آگے جانے کے لئے شارٹ کٹ کی بجائے مستقل مزاجی کو اپنا شعار بنائیں اور اس طرح حاصل کی جانے والی شہرت اور عزت دیرپا ہوتی ہے۔ ثناءنے مزید کہا کہ مجھے فلمسٹارثناءبننے میں بیس سال کا عرصہ لگا اور خدا کا شکرہے کہ میں اب سے زیادہ ٹی وی اور فلموں میں کا م کر رہی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچے کی تعلیم اورتربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتی ۔ بچے میری ترجیح ہیں اور ان کے تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا شوبزکا شیڈول مرتب کرتی ہوں۔