دبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپراسٹار رنبیر کپور اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی ویڈیوز نےانٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈکے معروف اداکار اور خوبروپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں دبئی میں گلوبل ٹیچر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کی جہاں دونوں اداکاروں کوانتہائی خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کےساتھ دیکھاگیا۔ورکے فاو¿نڈیشن کی جانب سے گلوبل ٹیچرایوارڈ کی تقریب میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی اداکار رنبیر کپور اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سمیت دیگر مشہور شخصیات کی شرکت نے ایونٹ کو چار چاند لگادیے۔