گااڑیاں تیار کرنے والے بھارتی ادارے نے معروف بین الاقوامی برانڈز سے ملتی جلتی گاڑی صرف 10 لاکھ روپے (33 لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے) میں متعارف کرادی۔
ایم جی ایسٹر 2024 جدید ترین ساخت کی گاڑٰی ہے جو ہونڈائی کریٹا، کیا سیلٹوز، ماروتی سوزوکی گرینڈ وٹارا، ٹویوٹا ابان کروزر ہائرائڈر، ہونڈا ایلیویٹ، اسکوڈا کشاک اور واکس ویگن ٹائگن جیسے برانڈز کا مقابلہ کرنے کی سکت رکھتی ہے۔
ایم جی موٹر انڈیا نے اتوار کو ایم جی ایسٹر 9.98 لاکھ روپے (شو روم کی حتمی قیمت) پر لانچ کی ہے۔ ایم جی ایسٹر 2024 پانچ رنگوں می پیش کی جارہی ہے۔
ایم جی موٹر انڈیا کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر گورو گپتا کا کہنا ہے کہ یہ صرف پٹرول پر چلنے والا اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل ہے۔ اس گاڑی میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولت یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
گاڑی کو زیادہ سے زیادہ آرام دہ اور آسانی سے استعمال ہونے والا بنایا گیا ہے۔ ڈیزائن دیدہ زیب ہے۔ مجموعی طور پر اس گاڑی میں 80 سے زیادہ خصوصیات ہیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مزین اس گاڑی میں سفر کرنے والے موسم سے کھیل تک ہر معاملے میں اپ ڈیٹیڈ رہیں گے۔