تازہ تر ین

کورونا جے این ویریئنٹ کے مزید دو کیسز رپورٹ، تعداد 7 تک پہنچ گئی

  کراچی: بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کو کورونا کے نئے ویریئنٹ ’جے این‘ کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سندھ بھر میں نئے ویریئنٹ کے کیسز کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی ائیر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق جن دو مسافروں کو کورونا کے نئے ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی وہ جدہ سے کراچی پہنچے ہیں۔ ایک مسافر کی عمر 28 سال اور تعلق فیصل آباد سے ہے، اسی طرح مالاکنڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سال کے نوجوان کو بھی جی این کی تشخیص ہوئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز رہ جانے والے 4 پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج بھی محکمہ صحت کو موصول ہوچکے ہیں،چاروں مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ متاثرہ مسافروں کو کورونا کی ممکنہ علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کیا گیا تھا،اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 17مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں،جن میں سے 15 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 15 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں کے جے این ون ویریئنٹ مثبت ہیں، سندھ میں اب تک کورونا جے این ون ویریئنٹ کے 7 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 2 بیرون ملک جبکہ 5 کراچی کے نجی لیبارٹری میں رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محمکہ صحت سندھ کے مطابق کورونا جے این ون ویریئنٹ سے متعلق محکمہ صحت الرٹ ہے، تمام متاثرہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج سے آگاہ کرکے سختی سے گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کی جاچکی ہیں جبکہ سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق کورونا کا نیا ویریئنٹ جے این ون گزشتہ کورونا جیسا طاقتور نہیں ہے تاہم عوام سے سے محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain