پاکستانی اداکارہ عمارہ چوہدری نے حال ہی میں لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اپنے فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر یہ خوشخبری شیئرکرنے والی عمارہ نے شکر گزار ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اب باضابطہ طور پر ایک کمرشل پائلٹ ہیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ یہ خوشخبری شیئرکرنے کے لیے اپنی سالگرہ کا انتطار کررہی تھیں۔
عمارہ چوہدری اس سے قبل ایک ٹی وی شو میں اپنے پائلٹ بننے کے خواب سے متعلق بات کرچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین ابتدائی طورپر معاشرتی توقعات کی وجہ سے اس حوالے سے غیر یقینی تھے ، لیکن میں نے ااپنے خواب کو عزم اور اللہ کی حمایت کے ساتھ پورا کیا۔