تازہ تر ین

سراج الحق کا عمران خان، شاہ محمود کی سزا پر شدید افسوس کا اظہار

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا پر بے حد افسوس ہے۔اپنے بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ مقدمہ کی سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے تھی تاکہ عدل کے تقاضے پورے ہوتے، ہم سائفر کیس پر آزاد غیر جانبدار کمیشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کے حقائق پوری قوم کے سامنے آنے چاہئیں، ملکی معاملات میں امریکی مداخلت چھہتر برسوں سے جاری ہے، پہلی بار ہوا ہے امریکی مداخلت ہمارے سرکاری حلقوں میں زیر بحث آئی۔Advertisementامیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی لیڈران کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے، فیصلے آئین، قوائد و ضوابط کے مطابق ہونے چاہئیں ، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain