تازہ تر ین

تحریک انصاف کا عمران خان اور اہلیہ کی سزا کیخلاف فوری اپیل دائر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں فوری اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کو لندن منصوبے کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایک جھوٹے اور من گھڑت مقدمے میں سزا سنا کر انصاف کا خون کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے اصل مجرم نوازشریف، زرداری اور گیلانی ہیں جنہیں مقتدرہ نے گود لے رکھا ہے اور جن کی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کیلئے انصاف کا خون کرکے عمران خان کو منفی کیا جارہا ہے، میرٹ اور مواد سے یکسر خالی کینگرو جج کا انصاف کی بنیادوں سے محروم یہ فیصلہ بھی عدل کی کسی میزان پر ٹھہر نہیں پائے گا۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ کمپرومائزڈ ججز کے ذریعے سیاست و ریاست پر ظالمانہ قبضے کے سارے منصوبے عوام 8 فروری کو خاک میں ملائیں گے، کینگرو کورٹس کے ذریعے ملک سے عدل و انصاف کی بیخ کنی کا سلسلہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain