لاہور(ویب ڈیسک ) اداکارہ جےا بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ میں بہت جلد شوبز کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی ہوں ‘مجھے ایک نہیں کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے اور آنے والے دلوں میں اپنے شائقین کو بڑی خوشخبری سناﺅں گی۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران جےابٹ نے کہاکہ میں ایک بہت بڑا پروجیکٹ سائن کرنے جا رہی ہوںجس کےلئے ابتدائی معاملات طے پا چکے ہیں اور آئندہ چند روز تک اس حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔