نئی دہلی(یو این پی) جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کو آئی میں نئی فرنچائز مل گئی جو آئندہ ایونٹ میں پونے سپر جائنٹ کی نمائندگی کرینگے۔ پروٹیز سپنر نے نئی فرنچائزکےلئے منتخب ہونے پرخوشی کااظہار کیا ہے ۔ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے ٹاپ بالر کو انجری کے شکار کینگرو آل راو¿نڈر مچل مارش کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں جگہ ملے گی۔ گزشتہ سیزن کے بعد عمران طاہر کو دہلی ڈیر ڈیولز نے ریلیز کردیا تھا اور فروری میں ہونے والی نیلامی میں پچاس لاکھ روپے کی بنیادی قیمت طے ہونے کے باوجود انہیں کوئی خریدار نہیں مل سکا تھا لیکن اب انہیں پونے میں جگہ مل گئی ہے۔
