Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کویت نے ایرانی حملوں کے باعث عارضی طور پر فضائی حدود بند کر دیں
    • بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ایرانی حملہ
    • اردن کے ایئربیس پر ایران کا امریکی جنگی طیاروں پر حملہ
    • ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
    • دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
    • ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
    • تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
    • وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
    • دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
    • ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
    • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
    • مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
    • سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
    • آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
    • بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
    • کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
    • اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
    • ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
    • ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زرداری کا ”ن لیگ “ والوں کیلئے دبنگ اعلان, مقتدر حلوں میں ہلچل مچ گئی

    By Daily Khabrainمارچ 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    zardari
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ججز کے دل میں کیا ہے وہ نہیں جانتے لیکن یہ ضرور پتا ہے کہ نواز شریف کے خلاف کبھی فیصلہ نہیں آیا۔ملتان میں حامد سعید کاظمی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ وہ حامد سعید کاظمی کو باعزت بری ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں، اللہ نے حامد کاظمی کے ساتھ انصاف کیا ہے، حامد سعید کاظمی کے باعزت بری ہونے پر الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سیاسی جج تھے وہ صدر بننا چاہتے تھے، صدر بننے کے لیےا±س سابق جج نے سب کچھ کیا، جب میں صدر تھا تو ان کی سفارشیں لے کر آنے والوں کو خبردار کرتا تھا کہ ان کی نیت ٹھیک نہیں لیکن وہ نہیں مانتے تھے اور بعد میں اس جج نے سیاسی جماعت بنا کر میری بات ثابت کردی۔آصف زرداری نے کہا کہ انہیں غیب کی باتوں کی خبر نہیں، اس لئے وہ نہیں جانتے کہ پاناما پر ججوں کے دلوں میں کیا ہے، یہ ضرور پتا ہے کہ ہمارے حق میں کوئی فیصلہ نہیں آتا، میاں صاحب کے خلاف کبھی فیصلہ آیا نہیں، یہ بات بےنظیر بھٹو بھی کہا کرتی تھیں کہ پتہ نہیں کیوں ہمارے حق میں اور نواز شریف کے خلاف عدالت کا فیصلہ نہیں آتا۔ پنجاب حکومت ہمیں سیکیورٹی دے یا نہ دیں لیکن ہم نکلیں گے اور پنجاب میں جلسے کریں گے۔آئندہ انتخابات کے حوالے سے سابق صدر نے کہا کہ ہم ہمیشہ انتخابات کے لیے تیار رہتے ہیں، الیکشن کل ہو یا آج ہم تیار ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) نہیں چاہتی کہ ملک میں قبل از وقت الیکشن ہوں، وہ چاہیں گے کہ پہلے سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلیں پھر عام انتخابات کرائیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی اور ہم ن لیگ سے پورا پنجاب لیں گے کیونکہ پورا پنجاب ہمارا ہے اور یہاں کے عوام بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جج خود صدر بننا چاہتا تھا سابق چیف جسٹس کے سیاست میں آنے کی بات درست ثابت ہوئی، میڈیا سے گفتگو کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ بی بی نے کہا تھا میاں صاحب کے خلاف اور ہمارے حق میں کبھی فیصلہ نہیں آیا، حامد سعید کاظمی کو باعزت بری ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، ہمیں یہ ضرور پتہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف کبھی فیصلہ نہیں آیا ایک سابق چیف جسٹس بارے کہا تھا وہ سیاست میں آنا چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنی سیاسی پارٹی بنا کر میری بات درست ثابت کر دی، کل جسے عوام نے کہا تھا اپنی اوقات میں رہو اس چیف جسٹس سے کہوں گا کہ شرم کرو۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے موجودہ حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے ہوتے ہوئے کہا ہے کہ جو جتنا لچا وہ اتنا اونچا ہے،یہی پالیسی آج کل چل رہی ہے۔ملتان میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دور میں جو شخص جتنا لچا ہے اس کا مقام اتنا ہی اونچا ہے،انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی بی شہید مجھ سے اکثر کہا کرتی تھی کہ نواز شریف میں ایسی کیا چمک ہے کہ ججز نے کبھی اس کے خلاف فیصلہ نہیں دیا،سیاسی چیف جسٹس نے پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنا کر خود صدر پاکستان کا عہدہ حاصل کرنا چاہا،پاکستان پیپلز پارٹی کسے سے ڈرنے والی نہیں ہے آئندہ وزیر اعظم ہماری پارٹی کا ہوگا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    کویت نے ایرانی حملوں کے باعث عارضی طور پر فضائی حدود بند کر دیں

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    تازہ ترین

    کویت نے ایرانی حملوں کے باعث عارضی طور پر فضائی حدود بند کر دیں

    تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی

    جی بی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی؛ وزیراعظم کی صدر زرداری اور بلاول کو مبارکباد

    جی بی اے 6 ہنزہ میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ نیک نام کریم نے میدان مار لیا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.