تازہ تر ین

خاتون سیاستدان کے ساتھ نادیہ جمیل کی لڑائی کیوں ہوئی تھی؟ دلچسپ انکشاف

پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل ایک موقع پر معروف سیاسی شخصیت کی بیٹی پر کولڈ ڈرنک الٹ دی تھی، کیونکہ وہ اداکارہ کے والد کے خلاف بات کر رہی تھی، انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ والد کے خلاف غلط زبان برداشت نہیں کر سکتیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل گزشتہ سالوں کینسر کو شکست دینے کے حوالے سے بھی سب کی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے کالج کے زمانے کا واقعہ سنایا جب وہ ایک سیاسی شخصیت کی بیٹی سے الجھ پڑی تھیں۔

نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ ایک بہت بڑی سیاستدان ہیں، ان کے والد اُس وقت وزیر اعلٰی تھے۔ میری اور اُس لڑکی کی جو کہ اب سیاستدان ہیں، لڑائی ہو گئی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کالج میں وہ میری جونئیر تھیں، انہوں نے کچھ کہہ دیا کہ تمہارا باپ میرے باپ کا نوکر ہے۔ میں نے کہا ’کیا بولا‘ تو دوبارہ سے وہی جملہ انہوں نے دہرایا۔

جس پر نادیہ جمیل غصے میں آ گئیں، ہاتھ میں موجود کولڈ ڈرنک کی بوتل خاتون سیاستدان پر اُلٹ دی۔

اس واقعے کے بعد جب میں گھر گئی، تو میری دادی کا کہنا تھا کہ تم نے کیوں کی؟ وہ اتنے طاقتور لوگ ہیں، تمہارے والد کا کاروبار بند کرا سکتے ہیں۔ تم کتنی بے وقوف ہو۔

جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ابو کے بارے میں ایسی بات کیسے کر سکتے ہیں؟ وہ میرے والد ہیں۔

نادیہ جمیل اپنے والدین سے بے حد پیار کرتی ہیں، جبکہ کئی مواقع پر والدین سے اپنی محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔ واضح رہے اداکارہ کی جانب سے یہ انکشاف معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کے پروگرام میں کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے چند دلچسپ اور تکلیف دہ لمحات بھی شئیر کیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain