کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر ملک عبد الولی کاکڑ نے سرفراز بگٹی سے عہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اراکین صوبائی و قومی اسمبلی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
حلف اٹھانے کے بعد سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہیں پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر بلاول بھٹو بھی اُن کے ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرفراز بگٹی بلامقابلہ صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔