تازہ تر ین

حسن اور حسین نواز کی وطن واپسی کیلیے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست

اسلام آباد: حسن اور حسین نواز کی جانب سے وطن واپسی کے لیے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست دائر کردی گئی۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کردی۔

حسن نواز اور حسین نواز کی جانب سے وارنٹ گرفتاری معطلی کی درخواست احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے قاضی مصباح الحسن ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز نے پاکستان آنا ہے۔
دوران سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیے کہ اس درخواست پر نوٹس کردیتے ہیں، جس پر وکیل قاضی مصباح الحسن نے استدعا کی کہ لاہور سے آنا ہوتا ہے، عدالت کل ہی کے لیے نوٹس کردے۔ بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain