تازہ تر ین

بچے کی پیدائش سے متعلق خبر جھوٹی؟ سدھو موسے والا کے والد کا بیان آگیا

نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والد کے بیان نے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا۔

گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور کے ہاں مارچ 2024 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اس خبر پر سدھو موسے والا کے والد کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا اور اُن کی خاموشی دیکھ کر گلوکار کے مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ یہ خبر خفیہ رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے کوئی بیان نہیں دے رہے۔

تاہم، اب گلوکار کے والد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہم اپنے بیٹے سدھو کے تمام مداحوں کے دل سے شکرگزار ہیں جو ہمارے خاندان کے لیے فکرمند ہیں۔

اُنہوں نے پوسٹ میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان سے متعلق کچھ افواہیں زیرِ گردش ہیں، براہِ کرام! اُن افواہوں پر یقین نہیں کریں، اگر کوئی بھی خبر ہوگی تو ہمارا خاندان خود آپ سب کو آگاہ کرے گا۔

sidhu

سدھو موسے والا کے والد کی پوسٹ کے بعد مداح سوال کررہے ہیں کہ گلوکار کی والدہ کے حاملہ ہونے کی خبر جھوٹی اور بےبنیاد ہے؟

واضح رہے کہ خطرناک گینگسٹرز کے ہاتھوں 2022 میں قتل ہونے والے سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے، گلوکار کو گینگسٹرز نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اُنہیں 30 گولیاں لگی تھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain