تازہ تر ین

لیجنڈری امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، ممبئ کے اسپتال میں انجیوپلاسٹی

 ممبئی: بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن طبیعت خراب ہونے کی بنا پر ممبئی کی اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کو جمعہ کی صبح اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی ہے۔

امیتابھ بچن کی اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں اس وقت سامنے آئیں جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں سے یہ خبر شیئر کی۔

اداکار کی صحت اور بیماری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ دنیا بھر سے مداحوں نے ان کی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

امیتابھ بچن کو گزشتہ رات اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ مہاراشٹر ریاست کے شہر تھانے میں انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ میں دیکھا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain