لاہور (یوا ین پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں محض 2 کپتانوں کے علاوہ باقی سب نے بال ٹمپرنگ کروائی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بال ٹمپرنگ کے بانی سرفراز احمد تھے جنہوں نے بعد میں عمران خان کو اس کے گر سکھائے اور عمران خان نے وسیم اکرم اور وقار یونس کی ٹریننگ کی۔ باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان اور مصباح الحق کے علاوہ پاکستان کے ہر کپتان نے اپنے با¶لرز سے بال ٹمپرنگ کروائی ہے۔
