تازہ تر ین

عمران خان معافی مانگیں, اہم شخصیت نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(نیٹ نیوز) وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان میڈیا کے ساتھ ہونے والی بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیں،قبضہ مافیا سے متعلق سوال پر طیش میں آنا سراسر غلط ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت کا میڈیاسے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی جانب صحافیوں کیساتھ کی جانیوالی تلخ کلامی اوربد سلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان نے اپنے کارکنوں اور ساتھیوں کو ایسی بد تہذیبی سکھائی ہے؟۔خان صاحب فسادی اور انتشاری سوچ کے حامل شخص ہیں اوریہی نہیں ایسے واقعات کے ذمیدار بھی وہ خود ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا سے متعلق سوال پر طیش میں آنا سراسر غلط ہے،اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں گھبراتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain