لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی شرجیل خان اور خالد لطیف نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بکی یوسف کا عمران فرحت ، کامران اکمل اوراعجاز احمد سے بھی رابطہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شرجیل خان کا کہنا تھا کہ بکی یوسف نے ہمیں 2گیندیں کھیلنے پر20لاکھ روپے دینے کی آفر کی تھی جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے بھی ان کے رابطے ہیں۔