تازہ تر ین

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو T20 میچ میں شکست دیدی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو T20 میچ میں شکست دیدی

پورٹ آف سپین(ویب ڈیسک )کوئنز پارک اوول گراو¿نڈ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی تو سرفراز الیون نے مقررہ 20 اوور میں 132 رنز بنائے جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس اور چیڈوک والٹن ہدف کے تعاقب کے لئے کریز پر آئے لیکن دوسرے ہی اوور میں 10 کے مجموعی اسکور پر لیوس رن آو¿ٹ ہوگئے۔دوسری وکٹ پر والٹن اور سیموئلز نے 50 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس کے بعد میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد کھلاڑی آتا جاتا رہا۔ والٹن 21،لینڈل سیمنز ایک، کیرون پولارڈ 3، مارلن سیموئلز 44 اور رومان پاویل بغیر کوئی رنز بنائے آو¿ٹ ہوئے۔ شاداب خان نے اپنے شاندار اسپیل میں ایک میڈن اور کے ساتھ 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹری نیڈاڈ کے صدر مقام پورٹ آف سپین کے کوئنز پارک اوول میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور احمد شہزاد میدان میں اترے۔ پہلے ہی اوور میں سیموئل بدری نے کامران اکمل کو بولڈ کرکے واپس لوٹا دیا۔ کامران اکمل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی بابر اعظم اور احمد شہزاد بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور کیچ آو¿ٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ احمد شہزاد کی وکٹ سنیل نارائن کے حصے میں آئی جبکہ بابر اعظم کو براتھ ویٹ نے آو¿ٹ کیا۔ بابر اعظم نے 27 جبکہ احمد شہزاد صرف 14 رنز بنا سکے۔ پاکستانی ٹیم نے انتہائی سست رفتاری سے دس اعشاریہ دو اوورز میں نصف سینچری مکمل کی۔ تاہم اس کے فوری بعد جب پاکستان کا سکور 51 رنز پر پہنچا تو فاخر زمان بھی ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ بدری کی گیند پر ہولڈر نے باو¿نڈری لائن کے قریب ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ فاخر زمان نے صرف 5 رنز بنائے۔اس کے بعد شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالا اور سکور کو آگے بڑھایا تاہم 87 رنز کے مجموعی سکور پر شعیب ملک بھی کیچ آو¿ٹ ہو کر چلتے بنے۔ شعیب ملک نے 28 رنز بنائے۔ بدری کی گیند پر ہولڈر نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے فوری بعد ہی کپتان سرفراز احمد بھی آو¿ٹ ہو گئے۔ سرفراز احمد نے صرف 12 رنز بنائے اور سنیل نارائن کی گیند پر سیمیوئلز نے ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور پے در پے آو¿ٹ ہو کر واپس لوٹتے رہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain