تازہ تر ین

معاشی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا، معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکی حمایت غیرمتزلزل ہے، اس حوالے سے پاکستان کے معاشی استحکام کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا میں صحافیوں کو دھمکیاں کسی صورت قبول نہیں، صحافیوں کا کوئی بھی سوال ہو خوش آمدید کہتے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگ نامناسب تبصرے اور دھمکیاں دیتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain