اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحاتی پروگرام فائدہ مند ثابت ہورہاہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں مریم نواز نے فیڈرل بورڈکے امتحان میں طلبہ کی اعلیٰ کارکردگی کو وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کا نتیجہ قراردیا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 107 کمپیوٹرلیب وزیراعظم کی تعلیمی اصلاحات کا حصہ ہیں۔انہوں نے مڈل اسٹینڈرڑ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو وزیراعظم ہاوس بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات کا پروگرام پھل لارہا ہے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 97 اساتذہ کو مائیکروسافٹ کی طرف سے ماسٹر ٹرینرز کی تربیت دی جائے گی جو بعد ازاں طالبات کوٹریننگ دیں گے۔
