لاہور: چیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ توہین قرآن کے جتنے بھی مقدمات ہیں چیف جسٹس ان کے فیصلے کریں۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھوپ کی شدت کی وجہ سے حجاج کا انتقال ہوا، پرائیویٹ یا گورنمنٹ سیکٹر میں کسی حاجی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو نہ صرف اس کا ازالہ ہو گا بلکہ ایکشن بھی ہوگا، پاکستانی یا سعودی کمپنیوں کی کوتاہی سامنے آئی تو ان خلاف بھی ایکشن ہوگا۔
سوات واقعے پر انہوں نے کہا کہ خود ہی منصف خود ہی جلاد بننے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، یہ واقعات اسلام اور پاکستان کے نام پر دھبہ ہیں، توہین قرآن کے جتنے بھی مقدمات ہیں چیف جسٹس ان کے فیصلے کریں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس فائز عیسی وی آئی پی کیسز کو ایک ہفتے کےلئے ایک جانب رکھیں، اور توہین مذہب کے کیسز کے اسپیڈی ٹرائل کریں، ہماری عدلیہ تین ماہ میں توہین رسالت کیسز کا فیصلہ کرے، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں فیصلے ہوں۔