تازہ تر ین

چین کا تعاون قابل تحسین, سی پیک بارے وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے علاقائی تجارت اور کاروبار تیزی سے بڑھیں گے ¾ منصوبے کے ثمرات سے خطے کے کروڑوں افراد مستفید ہوں گے ¾ دہشت گردی کے خلاف چین کا سیاسی و مادی تعاون قابل تحسین اور لائق تعریف ہے ¾ مئی میں چین میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کےلئے منتظر ہوں اس فورم کے ذریعے انفرااسٹرکچر، تجارت، فنانس اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کا موقع ملے گا جبکہ چینی وفد کے سربراہ یو ڑنگ شنگ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی رابطوں سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات بڑھیں گے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم محمد نواز شریف چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین یو زینگ شینگ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ان سے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔چینی وفد میں وائس چیئرمین سی پی پی سی سی قومی کمیٹی لین وین ژی، وائس چیئرمین اور سیکریٹری جنرل سی پی پی سی سی قومی کمیٹی ژانگ چینگ لی، قائمہ کمیٹی کے رکن اور چیئرمین کمیٹی برائے تجاویز سنگان، رکن قائمہ کمیٹی اور چیئرمین لرننگ اینڈ کلچر و تاریخی اعداد و شمار کمیٹی وانگ تائی ہوا، پاکستان میں چین کے سفیر سن وائی دونگ اور خارجہ امور کی وزارت کے نائب وزیر لیو زین من شامل تھے۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا، وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن فواد اور دیگر سینئر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے کمیٹی کے چیئرمین اور وفد کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ پاکستان اور چین کی پارلیمان کے درمیان ادارہ جاتی روابط استوار کرےگا ¾ انہوں نے کہا کہ دونوں پارلیمان کے درمیان قریبی تعاون سے پاک چین پرجوش اور دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 2015ءمیں چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران سدا بہار تعاون پر مبنی تذویراتی شراکت داری کی بلند تر سطح پر پہنچے ہیں ¾ وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سفارتی حمایت اور تعاون پر چین کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ چینی صدر کی دعوت پر ”بیلٹ اینڈ روڈ فورم“ میں شرکت کےلئے مئی 2017ءمیں دورہ چین کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورم نہ صرف پاکستان اور چین کے درمیان بلکہ وسیع تر دنیا کے ساتھ باہمی رابطوں، بنیادی ڈھانچے، تجارت، مالیات، عوامی سطح پر تبادلوں، دانشوروں کے تعاون کے اہم شعبوں میں شاندار تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرےگا ¾ نواز شریف نے اس امر پر زور دیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور اس سے متعلقہ منصوبہ جات دونوں ممالک کی عوام پر مرکوز سوچ اور علاقائی روابط کےلئے ان کے عزم کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ علاقائی تجارت اور کاروبار کے فروغ کے ساتھ ساتھ خطے کے عوام کو ایک دوسرے کو قریب تر لانے کی بے حد صلاحیت رکھتا ہے۔ ہمارے خطہ کے کروڑوں عوام اس منصوبہ کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔ یو زینگ شینگ نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔قبل ازیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جرمنی کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے ¾ پاکستان اور جرمنی کے درمیان یکساں خیالات اور کثیر جہتی تعاون سے عبارت دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہیںوہ جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی ڈاکٹر گیرڈ مولر سے جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کررہے تھے وزیراعظم نے جرمن وزیر کو بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں واضح بہتری آئی ہے جبکہ سکیورٹی کی صورتحال بھی ماضی کے مقابلے میں آج کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ابھرتا ہوا جمہوری تشخص موجودہ حکومت کی طرف سے جمہوری اصولوں اور قانون کے مطابق تمام سیاسی مسائل سے نبرد آزما ہونے سے عیاں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت جرمنی کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے باہمی اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے دوطرفہ چیمبر آف کامرس کے قیام کی تجویز دی۔ جرمن وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ جرمن وفد میں جرمن سفیر اینا لیپل، بی ایم زیڈ کے ڈائریکٹر جنرل برن ہارڈ فیلم برگ، ڈاکٹر ہیننگ پلیٹ اور اول سیکریٹری ہیڈ آف کوآپریشن ڈاکٹر زول جیورجن شامل تھے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain