تازہ تر ین

کوئی فارورڈ بلاک نہیں، عمر ایوب نے عمران خان کی مشاورت سے استعفا دیا، بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، عمر ایوب کا استعفا عمران خان کی مشاورت سے ہوا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جس کی 2 ذمے داریاں ہیں ایک سیاسی اور ایک پارلیمانی تو اس رکن کو ایک عہدہ رکھنا ہوگا۔ ہمارے تمام ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں، کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے ۔ بطور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں، اس لیے انہوں نے استعفا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے خان صاحب سے مشاورت کے ساتھ پارٹی عہدہ چھوڑا ہے۔ اگر وزیر اعلیٰ انصاف نہیں کرسکتے اپنے عہدے سے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا کہ کونسا عہدہ چھوڑتے ہیں ۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم کے آپریشن عزمِ استحکام کے اعلان پر کنفیوژن شروع ہوئی کہ کوئی نیا آپریشن شروع ہونے والا ہے ۔ وزیراعظم نے آپریشن عزمِ استحکام کا اعلان کیا لیکن تفصیل نہیں بیان کی۔ عزم استحکام آپریشن کے اعلان کے بعد سکیورٹی فورسز پر بے جا تنقید شروع ہوئی ۔ وزیراعلیٰ نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو بلایا اور انہیں ایپکس کمیٹی کے اجلاس پر بریفنگ دی۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جے یو آئی،اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے عزم استحکام آپریشن پر وضاحت کی کہ ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔ آپریشن دہشت کے خلاف ہورہا ہے لیکن ایک صوبے کو انتقامی کارروائی پر نشانہ بنایا گیا ۔ خیبر پختونخوا گزشتہ 40سال سے دہشتگری کا نشانہ بن ہوا ہے، عوام اور پاک فوج نے قربانیاں دی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain