تازہ تر ین

حروف کی شناخت کرکے مرغی نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

برٹش کولمبیا: کینیڈا کی ایک مرغی نے مختلف نمبروں، رنگوں اور حروف کی شناخت کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

کینیڈا میں جانوروں کی ایک ڈاکٹر ایملی کیرنگٹن نے بتایا کہ انہوں نے پچھلے سال انڈے پیدا کرنے والی پانچ مرغیاں خریدیں اور جلد ہی انہوں نے مرغیوں کو مقناطیسی حروف اور اعداد کی شناخت کرنے کی تربیت دینا شروع کر دی۔

خاتون نے بتایا کہ ان کا کام صرف اس نمبر یا حرف کو چننا تھا جسے میں نے چننا اور سکھایا ہو۔ یہاں تک کہ اگر میں دوسرے حروف کا ایک مکمل گچھا بکھرا دوں اور وہ حرف اس میں موجود نہیں جو انہیں چُننا ہے تو وہ صرف اس حرف کو چُنیں گی جسے میں نے چُننے کی تربیت دی تھی۔

ایملی نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام مرغیاں ایک منٹ میں سب سے زیادہ چالیں سیکھنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کریں تاہم مرغیوں میں سے ایک لیسی نامی کی مرغی فاتح کے طور پر ابھری جو ایک منٹ میں 6 حروف، نمبر اور رنگوں کی صحیح شناخت کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain