تازہ تر ین

پیرس اولمپکس؛ الجزائر کے ایتھلیٹس کا 1961 میں جاں بحق افراد کو خراج تحسین

پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر الجزائر کے ایتھلیٹس نے 1961 میں قتل عام میں جاں بحق ہونیوالوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

دریائے سین میں پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے دوران ایتھلیٹس کی آمد کے موقع پر الجزائر کھلاڑیوں نے اسی مقام پر پھول پھینکے جہاں فرانسیسی پولیس نے الجزائری مظاہرین کو تشدد کے بعد پھینک دیا تھا۔

فرانسیسی پولیس نے 17 اکتوبر 1961 کو الجزائر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین پر گولیاں برسائی تھیں، جس میں 200 سے 300 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مظاہرین کی اموات پولیس کی جانب سے تشدد اور دریائے سین میں ڈوب جانے کے باعث ہوئیں تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain