تازہ تر ین

انڈے پر کیا گیا دلچسپ تجربہ سوشل میڈیا پر وائرل

ایک انڈے پر کیا گیا تجربہ آن لائن وائرل ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا صارفین کو سوال کرنے پر مجبور کیا ہے کہ کیا یہ واقعی اصلی ہے یا نہیں۔

Yana Kuzmich نامی انسٹاگرام صارف ایک ڈیجیٹل تخلیق کار ہیں جن کا @awesome_motherhood نامی اکاؤنٹ ہے جہاں وہ نئے نئے تجربے کرتی رہتی ہیں۔

یانا نے اس بار ایک بغیر پکے انڈے، ٹوتھ پیسٹ اور ایلومینیم ورق کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر ایک جیلی کی طرح انڈا بنانے کا تجربہ کیا۔
پوسٹ کو اب تک 30 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یانا ایک پیالے میں انڈا رکھ کر ٹوتھ پیسٹ لگا رہی ہے۔

اس کے بعد یانا ایلومینیم ورق کی ایک شیٹ لیتی ہیں اور پیالے کو ڈھانپ دیتی ہیں اور اسے 24 گھنٹے تک چھوڑ دیتی ہیں۔

جب 24 گھنٹے پورے ہوجاتے ہیں تو یانا کا بیٹا کٹوری سے انڈے کو نکالتا ہے تو انڈہ جیلی کی طرح ظاہر ہوتا ہے۔ انڈا ظاہر کرتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain