تازہ تر ین

کلبھوشن کو سزائے موت, پرویز مشرف کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کا فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں سپیشل ٹرائل رہا، کلبھوشن کو لیگل ٹیم بھی فراہم کی گئی، دفاع کیلئے سول وکیل بھی دیا گیا، رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے کلبھوشن کے پاس دفاع کیلئے کچھ نہیں ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے وہئے پرویز مشرف نے مزید کہا کہ کلبھوشن کا معاملہ ہائی پروفائل کیس ہے، بھارت سزائے موت پر واویلا مچائے گا، بلکہ اس نے واویلا شروع کردیا ہے، سزائے موت پر بلاول بھٹو کے اعتراض میں دلیل کا فقدان ہے، بھارتی فوج جاسوسی کیخلاف یہی قانون استعمال کرتی ہے، بھارت کا کلبھوشن کی پھانسی کو قتل کہنا سچائی کو مسخ کرنے کے مترادف ہے، کلبھوشن کی فیملی کو پہلے غائب کردیا گیا، اب ہمدردی حاصل کرنے کیلئے سامنے لایا جاسکتا ہے، کلبھوشن کو سزاءدینے کے بعد ہوشیار رہنا ہوگا، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرسکتا ہے، مودی حکومت کلبھوشن معاملے پر سودے بازی کی کوشش کرسکتی ہے، اس کیس کا پاک بھارت تعلقات سے نہیں ملانا چاہئے، حکومت اور فوج سزائے موت کے مسئلے پر ایک پیج پر ہیں، سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے مذاکرات نہیں کرناچاہتے،ہم پاکستانی قانون کے مطابق کلبھوشن یادیو کو پھانسی دے سکتے ہیں جبکہ کئی پاکستانی ابھی بھی بغیرٹرائل کے بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستانی سرزمین پرپکڑاگیا ہے اورپاکستان میں ہرجاسوس کے کیس کاٹرائل فوجی عدالت میں ہی ہوتاہے ،یہ ہمارے ملک کاقانون ہے۔کلبھوشن کافیلڈجنرل کورٹ مارشل ہوا ہے اور اس میں کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے۔ سینئر تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا قانونی لحاظ سے بالکل صحیح ہے لیکن سفارتی اور سیاسی پہلو کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا،پاکستان اور بھارت کے تعلقات پہلے ہی کافی کشیدہ ہیں،تعلقات میں اور کشیدگی آئے گی،بھارت اس پر بہت شور مچائے گا۔ طلعت مسعود نے کہا کہ قانونی لحاظ سے تو بالکل صحیح ہے کیونکہ اس نے خود مان لیا تھا لیکن سا تھ ساتھ سفارتی اور سیاسی پہلو کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا،بھارت بہت شور مچائے گا اور اس پر عمل ہوا تو پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے سیاسی اور سفارتی پہلو کافی پیچیدہ ہیں،پاکستان اور بھارت کے تعلقات پہلے ہی کافی کشیدہ ہیں،تعلقات میں اور کشیدگی آئے گی۔ بھارتی ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یا دیو کو فوجی عدالت نے سزائے موت سنادی ہے، جس سے بھارت میں صف ماتم بچھ گیا جبکہ پاکستان میں عوام خوش رہیں کہ ایک جاسوس کو عبرت ناک سزا دی گی تاکہ آئندہ دشمن کو پاکستان میں جاسوسی کر نے کی جرات نہ ہو دفاعی تجزیہ نگار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے خبریں کو بتا یا کہ عدالت نے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزائے موت دی چالیس دن تک اپیل کا حا صل ہے لیکن امید ہے کہ فیصلہ برقرار رہے گا پاکستانی اجمل قصاب کو پھانسی دی گی تھی اسکا کیا اثر پڑے گا یہ جاسوس تھا اس سے بھی کو ئی فرق نہیں پڑے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain