تازہ تر ین

غزہ کی صورت حال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب

جدہ: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور مسلم امہ کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آئندہ ماہ طلب کرلیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا 2 روزہ اہم اجلاس کا آغاز کیمرون میں ممکنہ طور پر 28 اگست کی صبح سے ہوگا جو 29 اگست کی شام تک جاری رہے گا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں غزہ اور مقبوضہ کشمیر سمیت مسلم امہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی شرکت کا بھی امکان ہے۔ اس سلسلے میں جدہ میں او آئی سی کے سیکریٹریٹ میں تیاریاں شروع کردی گئیں۔

پاکستان کے مستقل مندوب سید فواد شیر نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سے ملاقات کی اور وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں پر مشاورت کی۔

اس ملاقات میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اور سابق پاکستانی سفارت کار آفتاب کھوکھر بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain