تازہ تر ین

ٹک ٹاک پیرنٹ کمپنی کا عملہ فوڈ پوائزن میں مبتلا

بیجنگ: ٹِک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کے سنگاپور آفس کے درجنوں عملے کے ارکان فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوگئے۔

سٹی اسٹیٹ میں صحت اور فوڈ سیفٹی کے اہلکاروں نے مذکورہ بالا واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں 60 افراد میں گیسٹرو کی علامات پائی گئیں۔ ان میں سے 57 اسپتال میں زیر علاج ہوئے۔

بائٹ ڈانس نے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کی بھی تلاش کر رہا ہے کہ اس کے ملازمین کے بیمار ہونے کی وجہ کیا بنی۔
بی بی سی رپورٹس کے مطابق سترہ ایمبولینسیں بیمار پڑنے والوں کے علاج کے لیے بائٹ ڈانس کی عمارت میں بھیجی گئیں۔

بائٹ ڈانس کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم اپنے ملازمین کی صحت اور حفاظت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور تمام متاثرہ ملازمین کی مدد کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں جس میں دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے ہنگامی خدمات کے ساتھ کام کرنا بھی شامل ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain