پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے سپریم کورٹ کے مبارک ثانی کیس میں فیصلے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قرارداد حکومتی رکن اسمبلی عبدالسلام خان نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے سے شعائر اسلام کا مذاق اڑایا ہے، قران پاک میں تحریف کی اجازت دے کر اسے جائز قرار دیا ہے۔
متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت بھی دے دی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کرے تاکہ امت مسلمہ میں بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔