تازہ تر ین

بنگلادیش اے ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بنگلادیش میں جاری مظاہروں اور پرتشدد واقعات کے باوجود بنگال ٹائیگرز کی اے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی۔

بنگلادیشی ٹیم ڈھاکا سے براستہ دوحا پاکستان پہنچی، بنگال ٹائیگرز کی اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان ریڈ بال اور وائٹ بال سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔

دوسری جانب بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کی ٹیمیں آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیں گی، بعدزازاں میڈیا ٹاک کا اہتمام کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain