آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس میں سات دہشت گرد ہلاک ہوئے اور پانچ زخمی ہوگئے۔‘
مزید کہا گیا ہے کہ ’کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر کے وہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔‘