ممبئی: بھارت کے ایک شہری جو انجینیئر کے شعبے سے وابستہ ہیں، نےسوشل ویب سائٹ Reddit پر شیئر کیا کہ اسے رات 1:30 بجے نیند کے دوران دفتر کی کال آئی جس کا مقصد صبح 6 بجے دفتر پہنچنے کی ہدایت دینی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ونیت پاٹل نامی شہری نے وضاحت کی کال ایک سینئر ساتھی کی طرف سے تھی جس میں اسے یہ اطلاع دینا مقصود تھا اسے پانچ گھنٹے سے بھی کم وقت میں دفتر میں صبح کی شفٹ کرنی ہے۔
تاہم اس نے بتایا کہ اس نے کال مس کر دی کیونکہ وہ سو رہا تھا۔ وہ دفتر سے رات 9 بجے کی ڈیوٹی ختم کرکے نکلا تھا جس میں وہ ایک ساتھی کی غیر موجودگی کی جگہ کام کررہا تھا۔
ونیت نے پوسٹ میں لکھا کہ کل رات مجھے میرے ساتھی نے ایک فون کال کی جو مجھ سے سینئر ہے یہ بتانے کے لیے کہ مجھے صبح 6 بجے آفس جوائن کرنا ہے جبکہ میری شفٹ 7:30 بجے شروع ہوتی ہے۔ بہرحال میں نے وہ کال نہیں اٹھائی کیونکہ میں سو رہا تھا، یہاں تک کہ میں 6 بجے بیدار ہوا اور اپنا موبائل چیک کیا۔