حیفہ: اسرائیل میں ایک 4 سالہ بچے نے 3،500 سال پرانا برتن توڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم بچے نے اس وقت غلطی سے 3,500 سال پرانا برتن توڑ دیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ اسرائیل میں ایک میوزیم کا دورہ کر رہا تھا۔
بچہ حیفہ میں ہیخت میوزیم کے داخلی دروازے کے قریب تھا جب فیملی کو ایک قدیم برتن نظر آیا جو تقریباً 2200 اور 1500 قبل مسیح میں کانسی کے زمانے کا تھا۔
بچے کے والد جن کا نام ایلکس ہے، نے کہا کہ ان کے بیٹے نے برتن کو دیکھا اور تھوڑا سا کھینچا کیونکہ وہ دیکھنا چاہ رہا تھا کہ اس کے اندر کیا ہے۔ اور اسی دوران وہ برتن زمین پر گرکے ٹوٹ گیا۔
ایلکس نے بتایا کہ میں صدمے میں آگیا، میرا پہلا خیال یہ تھا کہ میرا بچہ ایسا نہیں کرسکتا ہے لیکن حقیقت یہی تھی۔
میوزیم کے عملے نے بتایا کہ اس نمونے کو شیشے یا اضافی تحفظ میں بند نہیں کیا گیا تھا کیونکہ ایڈمنسٹریشن کا ماننا ہے کہ لوگوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے اس تاریخی اشیاء سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔