تازہ تر ین

دہشت گردی کیخلاف جنگ،پاکستان کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ،امریکا

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا۔

صحافی نے پوچھا تھا کہ کیا پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کا محور افغانستان اور خطے کی سیکیورٹی تھا ؟ حال ہی میں بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 70 سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔ اور ہم نے سنا ہے کہ اس میٹنگ میں پاکستان نے ان دہشت گرد نیٹ ورکس کو شکست دینے کے لیے امریکا سے مدد مانگی تھی۔

جس پر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا گزشتہ ہفتے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں سمیت ہر اس دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی ترجمان نے اپنے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے انتہا پسند دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ دہشت گرد حملوں میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے باعث علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain