تازہ تر ین

خضدار میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ، مقامی افراد کا مفت طبی معائنہ، ادویات فراہم، راشن، ضروری اشیاءکی بھی تقسیم

(خضدار میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ) مقامی افراد کا مفت طبی معائنہ، ادویات فراہم، راشن، ضروری اشیاءکی بھی تقسیم
خضدار : اسی سلسلے میں پاک فوج کے بسیمہ برگیڈ اور خضدار ڈویژن نے ضلع خضدارکے تحصیل نال کے علاقے گونی گریشا میں مقامی آبادی کو طبی خدمات کی فراہمی کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاجس میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کرکے ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گونی گریشہ میں پاک فوج کی جانب سے علاقے کے ضرورتمند مریضوں کو ان دہلیز پر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام خضدار ڈویژن سے منسلک آرمی میڈیکل کور کے ماہر ڈاکٹروں، بالخصوص لیڈی ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس سٹاف کی مدد سے ان علاقوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 300 سے زائد مریضوںکا معائنہ کرکے ان کو مفت ادویات بھی فراہم کی۔ فری میڈیکل کیمپ کے علاو¿ہ پاک فوج نے سول انتظامیہ کے وساطت سے گونی گریشہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں پاک فوج کے کرنل سمیت سنیر افسران اور اسسٹنٹ کمشنر ندیم اکرم کی سربراہی میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے علاوہ مکینوں کے متعلقہ مسائل نوٹ کئے اور انتظامیہ کی جانب سے ان مسائل و جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن اور دیگر ضروریات زندگی کے اشیاءتقسیم کی گئیں۔ یہ بات خصوصی طور پر قابل ذکر ہے کہ جن لوگوں کے گھر حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے، پاک فوج نے ان کو امداد کے طور پر خیمے، چارپایی اور دیگر اشیاءضرورت بھی تقسیم کئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گونی گریشہ کے گاوں ندوک میں ایک ہی برادری کے 30 سے زاید بچے اور بڑے جسمانی طور پر معذور ہیں۔ پاک فوج کی میڈیکل اور امدادی ٹیم نے انکو خصوصی توجہ کا مرکز بنا کر ان کو ضروریات زندگی کے مختلف اشیاءمہیا کیں۔ اس موقع پر عوامی حلقوں نے پاک آرمی کی عوام دوست کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی اپنی غریب عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اور اس دفعہ گونی گریشہ کی غریب عوام کو ان کی دہلیز پر علاج و معالجے اور ضروریات زندگی کے اشیا اور مختلف سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی توجہ دلوایی۔انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی عوام کے ہر دکھ میں شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔جولائی اور اگست کے دوران پاک فوج نے ضلع خضدار اور واشک کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 20 سے زائد میڈیکل کیمپس لگائیں اور سول انتظامیہ کے وساطت سے درجنوں کھلی کچہری کا احتمام کیا جن کا بنیادی مقصد ضرورت مندوں کو مفت طبی معائنے، علاج اور ادویات فراہم کرنا اور عوام کے مسایل کا جلد ازجلد حل کرنا ہے۔ جو مقامی آبادی پر اس اقدام کے معاملات زنگی پر نمایاں مثبت اثرات کی عکاسی کرتی ہیں۔ میڈیکل کیمپس میں عام بیماریوں جیسے پی آئی ڈی، یو ٹی آئی، گیسٹرو اینٹرائٹس، رینل کولک، پیٹ میں درد، ڈائریا ، یو آر ٹی آئی،ملیریا، آنکھوں کا انفیکشن، گلے کی سوزش اور جلد کی الرجی اورانفیکشن کیسہولیات کے ساتھ ساتھ خواتین مریضوں کیلئے الٹرا ساﺅنڈ ٹیسٹ کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ان سماجی سرگرمیوں کا انعقاد، پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے دور دراز آبادی کی طبی ضروریات کو پورا کرنے اور عوام کے مسایل کو بروقت حل کرنے کے عزم کی ایک مثال ہے۔ اس طرح کے اقدامات مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain